ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شادی کے بعد بیویوں کو چھوڑنے والے تارکین وطن کے خلاف سخت قانون ہوگا

شادی کے بعد بیویوں کو چھوڑنے والے تارکین وطن کے خلاف سخت قانون ہوگا

Fri, 27 Jul 2018 23:51:49    S.O. News Service

نئی دہلی،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے کہا ہیکہ شادی کرنے کے بعد بیویوں کو چھوڑ دینے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جلد ہی قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں ایک پروگرام میں بتایا کہ ایسے تارکین وطن پر شکنجہ کسنے کے لئے بل کا مسودہ تیار ہوچکا ہے۔

محترمہ سوراج نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کے بعد ایسے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے گی۔ ویب سائٹ کے بذریعہ انہیں سمن بھیجا جائے گا اور مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونے پر انہیں بھگوڑا قرار دے کر ملک میں ان کی آبائی و دیگر جائیداد ضبط کرلی جائیں گی۔


Share: